مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے قرقیزستان کے شہر بشکیک میں شنگھائی اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے برابر سے جگہ تبدیل کرلی۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج ، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دیکھ کر اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری طرف کھڑی ہو گئیں۔
قرقیزستان کے شہر بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہیں۔
اجلاس کا آغاز ہوا تو گروپ فوٹو کے دوران سشما سوراج بے خیالی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے برابر میں آکر کھڑی ہوگئیں تاہم پھر انہوں نے شاہ محمود قریشی کو دیکھا تو یکم دم بوکھلا گئیں اور اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری طرف جاکر کھڑی ہوگئیں۔
آپ کا تبصرہ